اپوزیشن کے ملک گیر سطح پر یوم احتجاج کے موقع پر آج مظاہرے کے دوران
پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج میں جنتادل (یو ) اور
ترنمول کانگریس نے حصہ نہ لیکر بڑے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں اپوزیشن
کے اتحاد پر سوال کھڑے کردیئے۔لوک سبھا میں ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوال ملتوی ہونے کے
فوراً اپوزیشن
اراکین ایوان سے باہر نکل کر سیدھے بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے
سامنے پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی زیر قیادت کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر
وہاں موجود تھےلیکن ترنمول کانگریس اور جنتادل (یو) کا کوئی لیڈر وہاں
موجود نہیں تھا۔